سال 2024 کے انٹرنس امتحانات دفتر سیاست میں رہنمائی

   

حیدرآباد 20 فروری (سیاست نیوز) سال 2024 ء کے ہونے والے اہم انٹرنس امتحانات انٹر کے بعد ایمسیٹ (فارمیسی)، ایم پی سی، بی پی سی، ڈگری کے بعد ایم بی اے کا آئی سیٹ اور بی ایڈ و ایڈ سٹ اور ایس ایس سی کے بعد پالی ٹکنک انٹرنس ’’پالی سٹ‘‘ کی تواریخ اور شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اس کی رہنمائی معلومات کیلئے ایم اے حمید سے شام 4 بجے تا 7 بجے رجوع ہوسکتے ہیں۔