سال2014میں ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے تمام الزامات کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا‘ قانونی کاروائی کا دیاانتباہ

,

   

لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی شناخت ظاہر کرنے والے سید شجع کی جانب سے پیش کئے گئے دعوؤں پر ردعمل کے طور سے الیکشن کی نگرانی کرنے والے ادارے نے بھی قانونی کاروائی کا انتباہ دیا۔

نئی دہلی۔سال2014کے لوک سبھاانتخابات جس میں بی جے پی نے غیرمعمولی جیت حاصل کی تھی میں ای وی ایم مشینوں کو ہیک کرنے کا ایک ہندوستانی ’ سائبر ماہر‘ کی جانب سے دعوؤں کے کچھ گھنٹوں بعد پیر کے روز ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا اس بات پر قائم رہا ہے کہ مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ممکن نہیں ہے اور ’’ حوصلہ افزائی کے ساتھ تشکیل دی گئی اس عمل پر پارٹی بننے کے وہ تیار ہے‘‘۔

لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی شناخت ظاہر کرنے والے سید شجع کی جانب سے پیش کئے گئے دعوؤں پر ردعمل کے طور سے الیکشن کی نگرانی کرنے والے ادارے نے بھی قانونی کاروائی کا انتباہ دیا۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ ’’ لندن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا دعوی کیاگیا ہے کہ ای سی ائی جو ای وی مشینیں استعمال کرتا ہے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے بتایاجائے گا۔

ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ کی حوصلہ افزائی کے مقصد پر مشتمل اس کوشش کا مقابلے کے لئے ای سی ائی پوری طرح تیار ہے اور ای وی ایم کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ ممکن نہیں ہے۔

کمیشن نے مزیدکہاکہ ہندوستان میں استعمال ہونے والی ای وی ایم مشینیں سخت حفاظتی انتظامات میں بھارت الکٹرانکس اور الکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیاتیار کی جاتی ہیں