حیدرآباد۔سال 2018-19میں 50لاکھ کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) حیدرآبادنے سال2019-20معاشی سال میں 1065کروڑ روپیوں کی جائیداد ان اداکاروں اور افراد کی ضبط کرتے ہوئے ایک طویل مسافت طئے کی ہے جو یا تو منی لنڈرانگ میں ملوث ہیں یا دھوکہ دے کر فرار ہوگئے ہیں۔
مچھواروں کو قرضہ جات کی اجرائی کے وشاکھاپٹنم ائی ڈی بی ائی کیس میں نئے سال کی شام کو ای ڈی نے 51.45کروڑ روپئے کے اثاثے ضبط کئے ہیں۔
ایک افیسر نے کہاکہ اس کیس کا اہم ملزم کمار پپو سنگھ نے87پسماندہ کسانوں کے ناموں پر لون حاصل کیا ہے۔ ای ڈی کو پتہ چلا ہے کہ سنگھ نے اس رقم کا استعمال ذاتی سرمایہ کاری میں کیاہے۔
اس گھوٹلوں میں شامل ادارے جیسے مسدیلال‘ ہیرا گروپ‘ فیوچر میکر لائف کیر (ایف ایم ایل سی)‘ ای بیز اور کیو سٹی کی ای ڈی نے قریب200کروڑ کی اثاثوں کو منجمد کردیا ہے۔
ای ڈی حیدرآباد میں ائے تبدیلی کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ روک تھام برائے منی لنڈرانگ ایکٹ کے تحت جائیدادوں کے انجماد کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
مسدیلال گھوٹالہ میں گروپ کے ایم ڈی کیلاش چند گپتا اور ان کے دوبیٹے نتین گپتا اور نکھل گپتا نے دیگر ملزمین کے ہمراہ مبینہ طور پر 110کروڑمنسوخ رقم کا تبادلہ نومبر 2016میں وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کے فوری بعد کرایا تھا‘ جس کی وجہہ سے یہ ضبطی عمل میں ائی ہے
۔مذکورہ ملزمین نے دیکھا یا ہے کہ 5200گاہکوں نے محض چار گھنٹوں کے وقت 8:30سے 12بجے رات (وزیراعظم کے اعلان کے فوری بعد)یہ خریدی انجام دی ہے۔
مذکورہ ملزمین کی 85کروڑ مالیت کی جائیدادوں کو ای ڈی نے ضبط کیاہے۔ ہیرا گروپ اسکام میں ملزم نوہیرا شیخ نے گولڈ اسکیم میں ڈپازٹ کے عوض ہزاروں روپئے کی واپسی کا سرمایہ کاروں سے وعدے پر گھوٹالہ کیاہے۔
ای ڈی نے 300کروڑ کی جائیدادیں اس کیس میں ضبط کی ہیں۔ ملٹی لیول مارکٹینگ کے دوواقعات میں ای ڈی نے بڑے پیمانے پر جائیدادیں ضبط کی ہیں۔
این ایف ایم ایل سی پیرامیڈ میں 261کروڑ جبکہ ای بیز ڈاٹ کام میں 278کروڑ کے اثاثے ضبط کئے گئے ہیں۔ ایف ای ایم اے خلاف ورزی معاملہ میں کیو سٹی ٹیک پارٹ کی86کروڑ کے اثاثوں کوحیدرآباد میں ضبط کیاگیاہے۔
دھوکہ دھڑی کے انفرادی معاملہ میں ای ڈی نے جی سرینواس کی2.42کروڑ جبکہ غیر محسوب اثاثوں کے معاملے میں ایک تحصلیدار کی 1.08کروڑ کی جائیدادیں ضبط کی ہیں