ساوتھ زون میں مخالف سی اے اے احتجاج کی اجازت سے پولیس کا انکار

   

حیدرآباد /30 جنوری (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیلئے داخل درخواستوں کو مسترد کردیا ۔ /30 جنوری گاندھی جی کی برسی کے موقع پر تلنگانہ ایڈوکیٹس جے اے سی نے ہائیکورٹ تا سٹی سیول کورٹ خاموش ریالی نکالنے ساؤتھ زون پولیس میں درخواست داخل کی تھی لیکن پولیس نے مسترد کردیا ۔ انکار پر ہائیکورٹ کے پاس ایڈوکیٹس پولیس پر برہم ہوگئے اور جمہوری ملک میں پولیس کے اس رویہ کی سرزنش کی ۔ سینئر وکیل محمد مظفر اللہ خان شفاعت و دیگر وکلانے ہائیکورٹ کے پاس پولیس کے خلاف احتجاج درج کروایا اور خود کو گرفتاری کیلئے جس کے بعد پولیس تشویش کا شکار ہوگئی ۔ اسی ساؤتھ زون پولیس نے آل انڈیا مجلس انقلاب ملت پارٹی کی جانب سے اندرون احاطہ دعاء کے پروگرام کیلئے داخل درخواست کو بھی مسترد کردیا ۔