ساوتھ سنٹرل ریلوے حیدرآباد ڈیویثرن کے مال برداری میں بہتری

   

حیدرآباد۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے حیدرآباد ڈیویثرن کی مال برداری نے گذشتہ سال کی جملہ مال برداری کو پار کرتے ہوئے جاریہ سال اس میں بتدریج بہتری لائی ہے ۔مال برداری 7دسمبر تک 1.06میٹرک ٹن درج کی گئی جو گذشتہ مالیاتی سال کے دوران اسی عرصہ کی مال برداری سے 58 فیصد زائد ہے ۔ساوتھ سنٹرل ریلوے نے یہ بات بتائی۔اس نے گذشتہ سال کی جملہ مال برداری کے نشانہ کو بھی عبور کیا ہے جو صرف 1.05میٹرک ٹن تھی۔پاسنجر ٹرین خدمات میں بہتری، پٹریوں کی مرمت ساتھ مسلسل نگرانی نے مال بردار ٹرینوں کی اوسط رفتار میں 50 کیلومیٹر فی گھنٹہ کردیا ہے جبکہ گذشتہ سال یہ اوسط 27 کیلومیٹر فی گھنٹہ تھا۔علاوہ ازیں نو تشکیل شدہ بزنس ڈیولپمنٹ یونٹس کی مسلسل مارکٹنگ اور مختلف مال برداری رعایتوں و مال بردار صارفین کے مفاد میں متعارف بیشتر ترغیبی اسکیمات نے موجودہ لوڈنگ میں بہتری کے ساتھ نئی ٹریفک کو راغب کرنے میں مدد دی۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانند مالیا نے مال برداری میں اضافہ کیلئے مساعی پر ڈیویثرنل ریلوے منیجر حیدرآباد اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔