حیدرآباد ۔ 23 اگست (سیاست نیوز) ملاریڈی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ساونڈ سسٹم کا اسٹانڈ منہدم ہونے کے نتیجہ میں کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب ملاریڈی یونیورسٹی میں ’’ٹاکسک‘‘ پری ایونٹ ریلیز کی ایک تقریب رکھی گئی تھی جس میں مختلف پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور پروگرام کے دوران ساونڈ سسٹم کا اسٹانڈ اچانک منہدم ہونے کے نتیجہ میں کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق زخمی طلبہ کے والدین کی جانب سے درج کی گئی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس حادثہ کی ویڈیوز کا بھی نوٹ لیتے ہوئے اسے اہم ثبوت کے طور پر محفوظ کرلیا ہے۔ بH/