ساہیوال قتل واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم

   

لاہور،14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لاہور ہائیکورٹ نے جمعرات کو گزشتہ مہینے ہوئے ساہیوال قتل واقعہ کی عدالتی تحقیقات کے احکامات دیئے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم نے اس معاملے میں دائر عر ضداشت پر سماعت کرتے ہوئے مبینہ فرضی مڈبھیڑ ساہیوال قتل واقعہ کی جانچ کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا ہے ۔ ساہیوال قتل واقعہ میں ہلاک خلیل کے بھائی جلیل نے اس معاملے میں عرضی داخل کی تھی۔پاکستان کے جیوز نیوز کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس شمیم نے سیشن جج کو اس معاملے کی عدالتی جانچ کے لئے مجسٹریٹ کے تقرری کا حکم دیا ہے ۔متاثر خاندان کے وکیل احتشام امیر الدین نے کہا ہے کہ ’’لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس نے مقامی سطح پر مجسٹریٹ سے عدالتی جانچ کا حکم دیا ہے‘‘ ۔