لکھنؤ: ملک کے معروف کاروباری گروپ’سہارا انڈیا پریوار‘ کے سربراہ سبرت رائے سہارا کی آخری رسومات کی ادائیگی جمعرات کو لکھنؤ میں کی جائے گی۔رائے کا منگل کی دیر رات ممبئی کے ایک اسپتال میں حرکت قلب بند ہوجانے سے دیہانت ہوگیا تھا۔ ادارے کے ذرائع کے مطابق رائے کی میت چہارشنبہ کی دوپہر ممبئی سے یہاں لائی گئی۔ سہارا شہر میں ان کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے رکھا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات جمعرات کو بیکنٹھ دھام میں ادا کی جائیں گی۔