سبزی منڈی عمارت انہدام،ایک ملزم گرفتار

   

نئی دہلی: شمالی دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں عمارت منہدم ہونے کے معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ، جس کی شناخت موہک اروڑہ کے طورپر ہوئی ہے ۔ایک پولس اہلکارنے آج بتایا کہ موہک اروڑہ کو سبزی منڈی علاقے میں عمارت گرنے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولس نے اس معاملے میں کل تعزیرات ہند کی دفعہ 288/304/34 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔واضح رہے کہ شمالی دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں ایک خستہ حال عمارت پیر کے روز زمیں بوس ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں دو بچوں کی موت ہوگئی تھی۔