ممبئی: عظیم مجاہدین آزادی نیتاجی سبھاش چندربوس کے بھتیجے اردھیندو بوس کا دل کا دورہ پڑنے سے پیر کو دیہانت ہو گیا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بوس کے دل کی دھڑکن رُک گئی۔ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا تھا اور بامبے ڈائنگ کے ماڈل بھی تھے ۔ان کی بیوی کیرمین بوس نے کہا کہ دل کا دورہ پڑنے سے بوس کا دیہانت ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔انہوں نے وش کنیا ، میرایار میرا دوست، آخری منزل ، کالا سندور ، کوبراوغیرہ فلموں میں کام کیا تھا۔