سب انسپکٹرس و کانسٹبل جائیدادوں کیلئے 12 مارچ سے امتحانات

   

دونوں عہدوں کیلئے آبجیکٹیو اور ٹیکنیکل امتحانات کا شیڈول جاری، تلگو اور اردو ٹسٹ شامل
حیدرآباد۔یکم؍ جنوری ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے سب انسپکٹرو پولیس کانسٹبل جائیدادوں پر تقررات کیلئے تحریری امتحانات شیڈول جاری کیا ہے۔ ایس سی ٹی سب انسپکٹر سیول، پولیس کانسٹبل سیول ، ٹرانسپورٹ کانسٹبل اور پروہبیشن اینڈ اکسائیز کانسٹبل کے قطعی تحریری امتحانات کا 12 مارچ سے آغاز ہوگا۔ ٹیکنیکل پیپر ( آبجیکٹیو ٹائپ ) برائے ایس سی ٹی سب انسپکٹر اور ایس سی ٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر علی الترتیب 12 مارچ کو صبح 10 تا ایک بجے دن اور دوپہر 2:30 بجے تا 5:30 بجے شام رہیں گے۔ ایس سی ٹی ایس آئی ( پی ٹی او ) ٹسٹ کے ٹیکنیکل پرچہ؍ آبجیکٹیو ٹائپ امتحان 26 مارچ کو صبح 10 تا ایک بجے دن رہے گا۔ ایس سی ٹی پولیس کانسٹبل ( ڈرائیور )، ڈرائیور، آپریٹر و ایس سی ٹی پولیس کانسٹبل ( میکانک ) کیلئے ٹیکنیکل یا آبجیکٹیو ٹائپ امتحان علی الترتیب 2 اپریل کو صبح 10 تا ایک بجے دن اور دوپہر 2:30 بجے تا شام 5:30 بجے رہے گا۔ ریکروٹمنٹ بورڈ سے ارتھمیٹک اور دماغی صلاحیت سے متعلق آبجیکٹیو ٹائپ امتحان اور انگلش کا امتحان 8 اپریل کو صبح 10 تا ایک بجے دن اور دوپہر 2:30 بجے تا شام 5:30 بجے رہے گا۔ یہ امتحان ایس سی ٹی سب انسپکٹرس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرس کی جائیدادوں کیلئے رہے گا۔ جنرل اسٹڈیز ( آبجیکٹیو ٹائپ ) اور تلگو اور اردو کا امتحان 9 اپریل کو صبح 10 تا ایک بجے دن اور دوپہر 2:30 بجے تا شام 5:30 بجے ہوگا۔ ایس سی ٹی پولیس کانسٹبل، ٹرانسپورٹ کانسٹبل اور پروہبیشن اینڈ اکسائیزکانسٹبل کی جائیدادوں کیلئے جنرل اسٹڈیز ٹسٹ (آبجیکٹیو ٹائپ ) 23 اپریل کو صبح 10 تا ایک بجے دن رہے گا۔ ریکروٹمنٹ ٹسٹ (ٹیکنیکل پیپر آبجیکٹیو ٹائپ ) برائے ایس سی ٹی پولیس کانسٹبل 23 اپریل کو دوپہر 2:30 بجے تا شام 5:30 بجے رہے گا۔ امیدواروں کی سہولت کیلئے اور امتحانات میں بہتر تیاری کے ساتھ شرکت کیلئے تفصیلی شیڈول پہلے ہی جاری کردیا گیا ۔ ہال ٹکٹس اور دیگر تفصیلات کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ر