سب انسپکٹر پولیس میرپیٹ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن کے عہدیداروں نے محکمہ پولیس میں موجود ایک اور رشوت خور بدعنوان عہدیدار کو منظرعام پر لایا اور رشوت خوری کی رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی پی ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر آف پولیس میرپیٹ راچہ کنڈہ کمشنریٹ سائدلو کو گرفتار کرلیا۔ میرپیٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ اس سب انسپکٹر بوڑوپلی سائدلو کے خلاف ایم سبھاش ساکن گدم گوڑہ ویلیج نے شکایت کی تھی۔ سبھاش پیشہ سے رئیل اسٹیٹ کا تاجر ہے۔ اے سی بی کے مطابق ایک درخواست پر کارروائی کیلئے ایس آئی سائدلو نے رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور 10 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ع