نئی دہلی : مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ للت پاٹیدار نے سب سے زیادہ بالوں والا چہرہ رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق للت پاٹیدار کے چہرے پر فی سینٹی میٹر 201.72 بال ہیں۔ للت پاٹیدار کا چہرا 95 فیصد سے زیادہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ للت پاٹیدار کے چہرے پر بے تحاشہ بالوں کی افزائش کی وجہ بیماری ’ویروولف سینڈروم‘ (werewolf syndrome) ہے۔ نوجوان کو لاحق یہ بیماری بہت کم افراد کو متاثر کرتی ہے۔ اس بیماری کو ’ہائپر ٹرائیکوسس‘ بھی کہا جاتا ہے جس کے دنیا بھر سے صرف 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔