سب سے زیادہ میں خود حیران ہوں : کمنز

   

پونے۔ پیٹ کمنز ہرگیند کو میدان سے باہر بھیجنا چاہتے تھے لیکن آسٹریلیا کے ٹسٹ کپتان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں 15 گیندوں پر ناقابل شکست 56 رنز بنائے تھے، وہ خود دوسروں سے سے زیادہ حیران تھے۔ موجودہ دور میں دنیا کے بہترین بولروں میں سے ایک کمنز نے یہاں ممبئی کے خلاف نائٹ رائیڈرزکو پانچ وکٹ سے آسان جیت دلانے کے لیے تیز ترین نصف سنچری کے ریکارڈ کی برابری کی۔کمنز نے لوکیش راہول کی آئی پی ایل کی تیز ترین نصف سنچری صرف 14 گیندوں کے ریکارڈ کی برابری کردی ۔ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی کے 162 رنزکے ہدف کا تعاقب 24 گیندیں باقی رہ کرکر لیا۔کمنز نے میچ کے بعد کہا، مجھے لگتا ہے کہ میں اس اننگز سے سب سے زیادہ حیران ہوں ۔ خوشی ہوئی کہ میں نے وہ اننگزکھیلی۔ جب میں گیند کے قریب آیا تو میں بڑے شاٹس کھیلنے کا سوچ رہا تھا۔ کمنز نے کہا کہ جب میں بیٹنگ کے لیے باہر آیا تو ہماری ٹیم مشکل میں تھی۔ تو میں واضح تھا کہ مجھے بڑے شاٹس کھیلنے ہیں۔ جب بھی میں اس (جسپریت بمراہ) کا سامنا کرتا ہوں میں زیادہ سے زیادہ مارنے کی کوشش کرتا ہوں اور خوش قسمتی سے آج چند شاٹس کھیلنے میں کامیاب رہالیکن کمنز جو دنیا کے بہترین بولروں میں سے ایک ہیں انہوں نے اپنی اننگز کے دوران چھ چھکے اور چار چوکے لگائے۔کمنز نے وینکٹیش ایر(41 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 50) کے ساتھ 61 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کرکے نائٹ رائیڈرز کو فتح دلائی۔ کمنز نے مزید کہا کہ جب میں بیٹنگ کے لیے باہر آیا تو وینکی کھیل رہا تھا اور اچھی بیٹنگ کر رہا تھا۔ میں نے سوچا کہ اگر میں چند شاٹس کھیل سکتا ہوں تو دوسرے سرے پر اس کے لیے یہ قدرے آسان ہو جائے گا۔ میں نے شارٹ باؤنڈری ماری۔ میں دراصل ہر گیند پر چوکا یا چھکا مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔