نئی دہلی: ستمبر 2022میں سالانہ 92 فیصد اضافہ کے ساتھ ملک میں 307389 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ گاڑیوں کی فروخت میں یہ اضافہ تہوار کے موسم اور سپلائی میں بہتری کی وجہ سے ہوا ہے ۔ستمبر 2021 میں کاروں، یوٹیلیٹی وہیکلز اور گاڑیوں سمیت مسافر گاڑیوں کی فروخت کل تعداد 160212 یونٹس رہی تھی۔آٹو انڈسٹری کی تنظیم سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررزنے جمعرات کے روز اپنی ماہانہ ڈیٹا رپورٹ میں کہا کہ گھریلو مارکیٹ میں کل تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت 50,626 یونٹس رہی، جو کہ ایک سال پہلے کے اسی مہینے میں 29,191 کی فروخت سے 73.4 فیصد زیادہ ہے ۔اس مدت کے دوران دو پہیہ گاریوں کی فروخت سالانہ 13 فیصد بڑھ کر 17,35,199 یونٹس ہوگئی۔تنظیم کے صدر ونود اگروال نے کہا کہ مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں بہتری آئی ہے ۔ اکتوبر میں آٹو انڈسٹری اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔