ستیہ ناڈیلا کی کے ٹی آر سے ملاقات

   


بزنس وبریانی پر تبادلہ خیال ، وزیر آئی ٹی و صنعت کا ٹوئیٹ
حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر سے ملاقات کی ۔ اس پس منظر میں کے ٹی آر نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیر کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ دو حیدرآبادیوں نے ملاقات کی ہے جو خوش آئند ہے ۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹ میں کہا کہ ملاقات میں بزنس اور بریانی پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا اس وقت ملک کے دورے پر ہیں ۔ دو دن قبل انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ اس کے بعد انہو ںنے بنگلور میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت بھی کی ۔ نڈیلا نے بنگلور میں فیوچر ریڈی ٹیکنالوجی سمٹ میں ’ چاٹ جی پی ٹی ‘ کے نام سے مصنوعی ذہانت پر مبنی روبوٹ بھی متعارف کرایا ۔ اس روبوٹ سے انہوں نے بات چیت کی ۔ نڈیلا نے جب روبوٹ سے پوچھا کہ مستقبل میں جنوبی ہند کی مشہور ٹفنس کیا ہوں گے ۔ تو روبوٹ نے بتایا کہ اڈلی ، دوشا ، وڑا اور بریانی ہوں گے ۔ جس پر ستیہ ناڈیلا نے فوری کہا کہ بریانی کو جنوبی ہند کا ٹفن قرار دے کر میری توہین نہ کریں ۔ جس پر روبوٹ نے معذرت کرلی ۔ ن