ستیہ وتی راتھور کی سیتااکا پر تنقید سیل فون اسکام کی تحقیقات کا مطالبہ

   

کے سی آر کو نوٹس بھیجنا شرمناک، ریاستی وزیر اپنی زبان قابو میں رکھیں
حیدرآباد14 اپریل (سیاست نیوز ) بی آر ایس کی قائد سابق وزیر ستیہ وتی راتھور نے سیل فون اسکام میں ملوث ہونے والی ریاستی وزیر سیتاکا کو اپنی زبان کو قابو میں رکھنے کا مشورہ دیا۔ بصورت دیگر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا انتباہ دیا۔ ستیہ وتی راتھور نے کانگریس حکومت اور وزیر سیتاکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر کے خلاف الزامات سے کے سی آر اور کے ٹی آر کا کوئی تعلق نہیں ۔ پھر بھی اصل موضوع سے عوام توجہ ہٹانے کے سی آر کو لیگل نوٹس کا الزام لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت ترقی کی بجائے کرپشن میں ملوث ہے اور عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ ستیہ وتی راتھور نے کہا کہ آنگن واڑی ٹیچرس میں تقسیم کئے گئے سیل فون کی قیمت صرف 6 ہزار روپے ہے اس کو 14 ہزار روپے بتانا بدعنوانی نہیں تو اور کیا ہے حکومت اس کی وضاحت کرے۔ یہ بڑا سوالیہ نشان ہے اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے آندھرا پردیش کے 5G تصاویر کا تلنگانہ میں تقسیم کرنے جیسی تشہیر کرنا قابل مذمت ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ اگر سیتااکا بے قصور ہیں تو وہ شفاف تحقیقات کا سامنا کریں۔ ستیہ وتی راتھور نے ریاستی وزیر کی جانب سے جپل سے مارنے جیسے غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کرنے پر کہا کہ بی آر ایس خاتون کارکنوں کے پاس بھی بہت چپل موجود ہیں ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں اور تم سے زیادہ بات کرنا جانتے ہیں ایک خاتون ہو کر اس طرح کے لب و لہجہ میں بات کرنا ایک وزیر کو زیب نہیں دیتا۔ 2؍F k/b/