سجے سجائے بیلوں کے نام فلمی شخصیتوں پر

   

حیدرآباد۔/16جنوری، ( سیاست نیوز) چتور ضلع میں سنکرانتی تہوار کے تحت ہر سال جانوروں کا میلہ لگایا جاتا ہے۔ اس میلہ میں دوردراز سے کسان اپنے جانوروں کو فروخت کرنے کیلئے پیش کرتے ہیں۔ اس روایتی میلہ کی خصوصیت یہ رہی کہ اپنے جانوروں کی جانب عوام کو راغب کرنے کیلئے انہیں نہ صرف سجایا گیا بلکہ فلمی شخصیتوں کے نام سے موسوم کرتے ہوئے ان کی تصاویر لگائی گئیں۔ چندرا گیری اسمبلی حلقہ کا یہ میلہ علاقہ کی قدیم روایات کا حصہ مانا جاتا ہے۔ مختلف گاؤں سے جانوروں کی فروخت کیلئے پہنچنے والے کسانوں نے فلمی شخصیتوں کے علاوہ سیاسی قائدین کے نام لگاکر ان کی تصویریں اپنے بیلوں پر سجاتے ہوئے میلہ کا رنگ دوبالا کردیا۔ واضح رہے کہ اس طرح کے میلہ کے علاوہ جانوروں کی دوڑ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ ر