سداسیوپیٹ میں بی آر ایس کارکنوں کا اجلاس

   

سداسیوپیٹ ۔ 28 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سداسیوپیٹ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس پارٹی کے کارکنان کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا اور کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو سارے ہندوستان میں سب سے سکیولر وزیراعلی ہیں۔ریاست کے تمام طبقات کی ترقی کے لئے وہ طرح طرح کے اسکیمات لا رہے ہیں۔ جن میں بالخصوص کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک ، کی سی آر کٹ ، اور اقلیتوں کی تعلیم کے لیے ٹمریس اسکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔اس سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کارکنوں کو تیار رہنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع اراکین بلدیہ محمد نصیر الدین ، محمد سمیع الدین ، مبین محی الدین ، سابقہ رکن بلدیہ سید مقصود ، صدر عیدگاہ کمیٹی اکبر حسین ، صدر اہلیتیں سل تامل انصار ، معاوین رکن بلدیہ سید کلیم پٹیل ، صدر درگاہ کمیٹی محمد رفیع الدین کے علاوہ ہزاروں بی آر ایس کارکنان وہ قائدین موجود تھے۔