سدا رامیا نے حامی کو تھپڑ رسید کیا

   

بنگلورو ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا آج اپنے صبر کا دامن کھو بیٹھے اور میسورو ایرپورٹ پر ایک حامی کو اس وقت تھپڑ ماردیا جب ان سے کسی کانگریس لیڈر سے فون پر بات کرنے کی خواہش کی گئی ۔ اس واقعہ کا ویڈیو عام ہوگیا ہے۔ تنقیدوں کا نشانہ بننے پر سدی رامیا اور متعلقہ حامی نے اس واقعہ کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش کی اور حامی نے کہا کہ سدا رامیا ان کیلئے والد جیسے ہیں اور یہ بھی کہا کہ انہوں نے اسے شفقت سے مارا ہے۔ حامی نے سدا رامیا سے کسی لیڈر کو سمجھانے کی خواہش کی تھی۔