سدرشن ریڈی بودھن حلقہ سے کانگریس امیدوار نامزد

   

بودھن /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پردیش کانگریس پارٹی ریاست تلنگانہ نے مجوزہ ریاست تلنگانہ کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی کے امیدواروں پر مبنی 55 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ۔ جس میں حلقہ اسمبلی بودھن سے کانگریس پارٹی نے پی سدرشن ریڈی سابقہ ریاستی وزیر کو اپنا امیدوار نامزد کیا۔ سدرشن ریڈی کی نامزدگی پر صدر ٹاون بوھن شیخ محی الدین نے مسرت کا اظہار کیا اور یہاں بودھن کے اہم چوراہا پر کانگریس پارٹی کے سرگرم کارکنوں نے آتش بازی کی اور میٹھایاں تقسیم کی ۔