سدی پیٹ میں آئندہ دسہرہ تک ٹرین ، جنوری سے آئی ٹی ہب کا آغاز

   


دسہرہ ملاپ تقریب ، اقلیتی قائدین سے ریاستی وزیر ہریش راؤ کی ملاقات ، نمائندہ سیاست سے خصوصی بات چیت

سدی پیٹ۔6اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر خزانہ اور طبی صحت ہریش راؤ نے ضلع ہیڈکوارٹر سدی پیٹ کے نواحی علاقہ رنگدھام پلی میں دسہرہ تہوار کے پروگرام میں شرکت کے دوران راون کو جلایا۔ بعد میں انہوں نے نرسا پور ہنومان مندر میں انجنیا سوامی کا دورہ کیا اور خصوصی پوجا کی۔ اس کے بعد راون کو جلا دیا گیا اور دسہرہ کا خصوصی پرندہ کا نظارہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ تعلیم اور طب کے تمام شعبوں میں سدی پیٹ کی ترقی میں سب سے آگے رہے ہیں۔ آئی ٹی ہب یکم جنوری کو شروع کیا جائے گا جس میں 1500 افراد کو ملازمت دی جائے گی۔ آنے والے سال کے دسہرہ تک ٹرین کی سہولیات فراہم کئے جانے کا بھی تیقن دیا گیا کیونکہ سدی پیٹ کے قریب تک پٹریوں کا جال بچھایا گیا ہے جو عنقریب سدی پیٹ تک آئے گی۔ انھوں نے مزید رنگی نائک ساگر کو 100 کروڑ سے سیاحتی مرکز بنانے کا تیقن دیا۔ سدی پیٹ حلقہ میرا خاندان ہے جب تک میری سانس ہے میں سدی پیٹ کے لوگوں کی انتھک خدمت کروں گا۔ وزیرے اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ٹی آر ایس پارٹی کو قومی پارٹی بی آر ایس میں ضم کرنے اور جدید قومی پارٹی بی آر ایس کو تشکیل دینے کے اعلان کے بعد حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے مرکزی پارٹی دفتر میں ٹی آر ایس پارٹی کارکنان نے پارٹی دفتر میں آتش بازی کئے اور مٹھائی تقسیم کرتے ہوے جشن منایا۔ بعد ازاں وزیر موصوف نے سدی پیٹ کے مسلم اقلیتوں کیلئے دسہرہ میلاپ کا پروگرام اپنے ہی رہائش گاہ میں رکھا جہاں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شہر سدی پیٹ کے بااثر شخصیات نے شرکت کی وزیر موصوف نے فاروق حسین ایم ایل سی کے ہمراہ فرداً فرداً ہر ایک سے ملاقات کی اور عید کی مبارکبادیاں حاصل کیں اور شرکاء محفل نے جدید متعارف کردہ سیاسی جماعت بھارتیہ راشٹریہ پارٹی سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس سینئر قائدین، مذہبی دینی، سماجی، ادبی افراد کے علاوہ شیخ ایاز ایڈوکیٹ، عبد القادر صدر ملت اسلامیہ، عبد الوحید پولٹری، حافظ و قاری عبد السمیع امام جامع مسجد سدی پیٹ، عبد الصبور، محمد ظہور الدین قاضی، فخر الدین صدر میوا، سید اکبر میناریٹی پریسڈنٹ، وحید خان، اکبر نواب، وزیر کونسلر، ریاض الدین کونسلر، عبد المعز کونسلر، ملیکارجن کونسلر، بابو جانی سابق رکن زرعی مارکیٹ کمیٹی، آداب معز رکن زرعی مارکیٹ کمیٹی، فرید الدین اجو، سعید رکن معاون بلدیہ، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ضلع سدی پیٹ کے صدر کلیم الرحمن کی قیادت میں وفد کی شکل میں اراکین فیڈریشن نے وزیر ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کی اور دسہرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مرکز میں بھارتیہ راشٹریہ سمیتی پارٹی کا اقتدار میں آنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کلیم الرحمن سینئر جرنلسٹ و صدر اردو فیڈریشن سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں جس طرح اردو جرنلسٹوں کی تائید حاصل تھی اب مرکزی سطح پر بھی تائید کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شاہد، شکیل، شہباز خان و کئی کارکنان موجود تھے۔