سدی پیٹ میں اے ٹی ایم کا سرقہ

   

حیدرآباد۔ اب تک آپ نے اے ٹی ایم میں چوری یااے ٹی ایم سے رقم نکال لئے جانے اور سرقہ کئے جانے کی خبریں سنی ہوں گی لیکن شاید سدی پیٹ میں سارقین نے انتہائی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ٹی ایم سے رقم کے سرقہ کے بجائے اے ٹی ایم کا ہی سرقہ کرلیا۔ مالیاتی ادارہ انڈیا ون کے اے ٹی ایم کا چیف منسٹر کے حلقہ اسمبلی گجویل میں سارقین نے سرقہ کرلیا جس میں 4 لاکھ98ہزار 300 روپئے کی رقم موجود تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اے ٹی ایم مرکز سے سارقین مشین کا سرقہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ پولیس اے ٹی ایم کے علاوہ اطراف و اکناف کے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ سارقین کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔ اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سارقین کی جانب سے اے ٹی ایم مرکز میں مشین سے چھیڑ چھاڑ کی کوئی کوشش نہیں کی گئی بلکہ منصوبہ بند انداز میں مشین کو ہی غائب کردیا گیا۔