انٹونیو گیوٹیریس: کینڈ ا کے اونٹاریو میں ایک مسلم خاندان پر گھناؤنے حملے اور نشانہ بنائے جانے کے واقعہ سے میں حیران ہوں۔
نیویارک۔کینڈا کے صوبے انٹاریو میں پیش ائے ایک مسلم خاندان کو کار حادثے کاشکار بناکر قتل کرنے کے معاملے پر منگل کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گیوٹیرس نے ”حیریت“ ظاہر کی اور کہاکہ دنیا کو اسطرح کے نفرت پر مشتمل واقعات کے خلاف متحدہ طور پر کھڑا ہونا چاہئے۔
ایک بیان میں گیوٹیریس نے کہاکہ ”کینڈ ا کے اونٹاریو میں ایک مسلم خاندان پر گھناؤنے حملے اور نشانہ بنائے جانے کے واقعہ سے میں حیران ہوں۔
میں کمیونٹی‘ خاندان میں بچ جانے والوں او ران کے چاہنے والوں‘ او رمتاثرین کے ساتھ ہوں۔ اسلام فوبیا اور تمام اقسام کی نفرت کے خلاف ہمیں متحدہ طور پر کھڑا ہونا چاہئے۔
اب بہت زیادہ ہوگیاہے“۔اس سے قبل منگل کے روز اوٹاوا کے ایوان مشترکہ میں دئے گئے ایک بیان میں کینڈین وزیراعظٹم جسٹن ٹروڈو نے جنوب مشرقی انٹاریو کی سٹی آف لندن میں پیش ائے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیااو راس کو ”نفرت کی وجہہ سے کیاجانا والا دہشت گرد حملہ“ قراردیاتھا۔
اتوار کی رات کو ایک پک آپ ٹرک سے اس گاڑی کو کچل دیاگیاتھا جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگ سوار تھے جس میں سے چار کی موقع پر موت ہوگئی ہے اور ایک اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور20سالہ ناتھانیل والٹ مین کے خلاف چارلوگوں کے قتل او رایک پر اقدام قتل کے حوالے سے مقدمہ درج کیاگیاہے۔