سربیا میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 سے کوئی موت نہیں

   

بیلگریڈ،23 مئی (سیاست ڈاٹ کام)دنیا کے منتخب ملکوں کی طرح سربیا نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ 19)پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ۔سربریا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کسی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے ۔سربیا میں کورونا کنٹرول مرکز کے نمائندے پریڈراگ کون نے ہفتے کو بتایا کہ 23 مارچ کے بعد سے یہ پہلی بار ہے جب کوویڈ 19 سے کسی بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے ۔مسٹر کون نے کہا،‘‘سربریا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے کسی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے ۔یہ ایک جیت ہے ۔’’سربیا کے افسروں کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 105 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھکر 11024 ہوگئی ہے ۔سربیا نے کورونا کے پیش نظر ملک میں نافذ ایمرجنسی کو چھ مئی کو ہٹا لیاتھا جس کے بعد سسٹ پڑی معیشت کو رفتار دینے کے لئے کئی ادارے اور کمپنیوں کو دوبارہ کھول دیاتھا۔اس دوران لوگوں کے جسمانی دوری کے اصول پر عمل کرنا اور ماسک پہننا لازمی کیاگیا ہے ۔ملک مین کسی بھی قسم کے عوامی پروگراموں پر پابندی ابھی جاری ہے ۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے 11 مارچ کو کورونا وائرس (کوویڈ 19)کو عالمی صحت کے لئے وبا قرار دیا تھا۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 52 لاکھ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس وبا سے 3.38 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔