سرحد پار دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے :جے شنکر

   

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہونے والے سرحد پار دہشت گردی کا اب ’’منہ توڑجواب‘‘ دیا جا رہا ہے ۔یہاں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ‘ہندوستان اور دنیا’ کے موضوع پرپنڈت ہردے ناتھ کنزرو میموریل لیکچر 2024 سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے 2016 اور 2019 میں پاکستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے ہندوستانی افواج کی جانب سے کی گئی زمینی اور فضائی سرجیکل اسٹرائیکس کا ذکر کرتے ہوئے کہا اری اور بالاکوٹ کے واقعات پر مناسب جواب دیا گیا۔