سردیوں کیلئے میک اپ ٹپ

   

سردی کے آغاز سے قبل ہی ہماری حساس جلد مختلف مسائل سے دوچار ہو جاتی ہے اور اگر آپ میک اپ کرنے کی شائق ہیں تو میک اپ چہرے پر جمائے رکھنا سرد موسم میں بہت مشکل ہو جاتا ہے تاہم بھارت کی میک اپ ایکسپرٹ شہناز حسین موسم سرما میں میک اپ کی بعض تیکنیکس سے آپ کو روشناس کرا رہی ہیں۔آیئے ملاحظہ کرتے ہیں۔سردیوں کے دوران فاؤنڈیشن لگانے سے قبل موئسچرائزر لگایئے۔ دن میں باہر نکلنے سے پہلے اپنے چہرے پر سن بلاک لگا کر پانچ منٹ انتظار کرنے کے بعد فاؤنڈیشن لگائیں۔سردیوں میں چہرے کیلئے کریمی فاؤنڈیشن مناسب رہتی ہے۔گیلے اسفنج سے فاؤنڈیشن کو پورے چہرے پر اچھی طرح پھیلا لیں۔ فاؤنڈیشن پیشانی اور ناک کے دونوں جانب لگانے کیلئے ہلکا نم دار اسفنج استعمال کریں اور اچھی طرح فاؤنڈیشن باہر کی جانب پھیلا لیں۔اس کے بعد فاؤنڈیشن کو ٹھوڑی اور جبڑے کی ہڈیوں تک پھیلا کر اْوپر کی جانب یعنی رخساروں کی جانب اسٹروک لگائیں پھر گردن کی جانب اسٹروک لگائیں۔اچھی طرح بلینڈنگ کے بعد غور سے دیکھیں کہ فاؤنڈیشن کے اسٹروک نظر تو نہیں آ رہے۔فاؤنڈیشن کو جمانے کیلئے چہرے پر پاؤڈر لگانے کے بعد روئی یا صاف برش سے زائد پاؤڈر صاف کر لیں۔آئی شیڈو کریمی لیں۔پاؤڈر آئی شیڈو سردیوں میں جلد کو سیکٹر دیتا ہے۔کریمی آئی شیڈو لگانا تھوڑا سا دشوار ہے لیکن خشکی پیدا نہیں کرتا اور سردیوں میں اچھا لگتا ہے۔ سردیوں میں گلوسی لپ اسٹک کا انتخاب مناسب ہے۔میٹ لپ اسٹک میں مزید جلد خشک ہوتی ہے۔ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنانے کیلئے لپ پنسل لگائیں پھر اسے رنگ سے بھر لیں۔اس مقصد کیلئے لپ برش استعمال کریں۔لپ اسٹک لگانے کے بعد بے رنگ گلوس لگانا مت بھولیں۔یہ Look سردیوں میں اچھی لگے گی۔اگر آپ کے ہونٹوں کی رنگت گہری ہے تو ہونٹوں کی رنگت ہلکی کرنے کیلئے رات بھر بادام کی کریم ہونٹوں پر لگائیں۔لپ اسٹک لگاتے ہوئے ہونٹ کے ہلکے رنگ والے حصے پر ڈارک براؤن رنگ لگائیں پھر دونوں ہونٹوں پر اپنا پسندیدہ رنگ لگا لیں اس طرح دونوں ہونٹوں کا رنگ یکساں لگے گا۔سردیوں کے دوران لپ بام لگانا مت بھولیے گا۔یہ ہونٹوں کو نمی فراہم کرتا ہے۔