گمبھی راوپیٹ ؍ سرسلہ ۔ 15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں منعقدہ ریاستی سطح کی کانفرنس میں راجننہ سرسلہ ضلع کی سینئر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شوبھارانی کو ایک بار پھر ریاستی سطح پر بہترین ڈاکٹر کے طور پر تلنگانہ آئی ایم اے کے ریاستی صدر ڈاکٹر سمپت راؤ نے اعزاز سے نوازا۔ ڈاکٹر شوبھارانی نے سرسلہ میں کئی طرح کی خدمات کی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ سرسلہ ضلع آئی ایم اے خواتین کے سیکشن کی صدر کو یہ ایوارڈ ریاستی وزراء ہریش راؤ، گنگولا کملاکر، ونود راؤ اور ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے نے آئی ایم اے کے نمائندوں کی موجودگی میں دیا گیا اس موقع پر کئی ڈاکٹروں نے ڈاکٹر سوبھرانی کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔