سرفراز نے نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا

   

کراچی: پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فلاحی ادارے کے کیمپ میں نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا۔ کراچی میں فلاحی ادارے کی جانب سے قائم کیمپ میں لوگوں کی فرمائش پر سرفراز نے نعت پڑھ کر سنائی۔ سرفراز نے مسافر، غریب اور نادار افراد کیلئے مفت سحری و افطاری کیلئے قائم کیمپ پر پہنچ کر وہاں موجود مستحق افراد میں سحری تقسیم کی۔ سرفراز ہر سال رمضان المبارک میں مختلف فلاحی اداروں کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔