سرقہ کی وارداتوں میں ملوث سارقین گرفتار

   

جگتیال /26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرقے کی وارداتوں میں ملوث پانچ سارقین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جگتیال یس پی اے بھاسکر نے پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ ضلع کے مختلف منڈل جگتیال شہر ملہ پور ملیال منڈل کنڈہ گٹو وائن شاپ میں سرقہ کی واردات میں ملوث سارق کو بہت ہی کم وقت میں گرفتار کرتے ہویے ریمانڈ میں دیے دیا گیا ابراہیم پٹنم منڈل میں خاتون کے گلے سے تین تولے کی چین چھین کر فرار ہونے والے سارق اور جگتیال میں سرقہ میں ملوث کا نوکہ پلی سے تعلق رکھنے والا عقیل بھیم راو دونو چین اسناچنگ میں ملوث اور مٹ پلی اندرانگر کالونی سے تعلق رکھنے والا مہیش راجیش یہ سب چوری میں ملوث ان سب کو علحدہ علحدہ گرفتار کرتے ہویے انکے قبضہ سے 3 تولا سونے کی چین 4 ہزار مالیتی منگل ستر 30 ہزار مالیتی موٹر سائکل 1.80 لاکھ مالیتی سونے کے زیوارات کمپیوٹر مانیٹر آٹو ٹرالی کو ضبط کے یس پی نے کم وقت میں سارقوں کی گرفتاری پر پولس عہدیداروں کی ستائش کی۔