حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حبیب نگر پولیس نے سرقہ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا جو 16 لاکھ روپئے اور 13.5 تولہ سونا سرقہ کیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق 23 جون کو شیخ رمضان محی الدین ساکن حبیب نگر نالہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ان کے بھائی شیخ اکبر محی الدین کے مکان میں نقد رقم اور سونے کا سرقہ کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں اور فنگر پرنٹ حاصل کرنے کے بعد سارقین کو گرفتار کرلیا ۔ جن کی شناخت 35 سالہ محمد یونس ، 37 سالہ پولے سندیپ اور 23 سالہ شیخ رمیز کی حیثیت سے کی گئی ۔ سرقہ میں استعمال کرنے والی بائیک ، سونا اور رقم ضبط کرلی گئی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ۔۔ ش m/b