سرمایہ کاری کے حصول میں تلنگانہ ملک بھر میں سر فہرست : ونود کمار

   

حیدرآباد۔ 16 جنوری ( سیاست نیوز ) نائب صدر نشین منصوبہ بندی بورڈ بی ونود کمار نے آج کہا کہ سرمایہ کاری کے حصول میںتلنگانہ ملک بھر میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس بی آئی کی رپورٹ میں یہ واضح ہے کہ سرمایہ کاری کے حصول میں تلنگانہ پسندیدہ مقام بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں تمام محاذوں پر تیز رفتار ترقی ہو رہی ہے کیونکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ویژن کے ساتھ فیصلے کر رہے ہیں۔ ریاست میں ترقیاتی ماڈل پر عمل کیا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں دنیا بھر سے بڑی کمپنیاں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آ رہی ہیں۔ ونود کمار نے وزیر سیول سپلائز جی کملاکر کے ساتھ کریمنگر میں امبیڈکر انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی قائدین پر تنقید کی جو ریاستی حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔