جگدل پور: چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع کے چھوٹے ڈونگر تھانے کے تحت آمدئی کان میں آج صبح بارودی سرنگ کے دھماکے کی وجہ سے ایک فوجی شہید ہوگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پشکر شرما نے بتایا کہ 11 بجے کے قریب ایک سپاہی شہید ہوا اور ایک دیگر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی فوجی کو بہتر علاج کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور بھیجا گیا۔انہوں نے بتایا کہ نکسلیوں نے آمدئی کان پر گشت کرنے والے فوجیوں پر بارودی سرنگ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی جس میں چھتیس گڑھ آرمی فورس کی 9ویں بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل کملیش ساہو شہید ہو گئے ۔ کانسٹیبل ونے کمار ساہو شدید زخمی ہے ۔ زخمی فوجی کو بہتر علاج کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور بھیجا گیا۔ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ آمدئی میں نیکو کمپنی کی لوہے کی کان ہے اور نکسلائٹ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے اس سے پہلے نکسلیوں نے دو لیڈروں کو ہلاک کیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ مل کر نیکو کمپنی کی حمایت کر رہے ہیں۔