کاماریڈی 18 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ضلع رنگم پیٹ گاؤں کی سرپنچ شیخ صالحہ سلطانہ فیض الدین کو حیدرآباد کے رویندر بھارتی میں بی سی ٹائمس اور بی سی سماج کے زیر اہتمام منعقدہ بی سی مسلم سرپنچوں کے اعزازی استقبالیہ و تہنیتی پروگرام میں شاندار اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہیں رویندر بھارتی میں شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اور یادگاری مومنٹو بھی عطا کیا گیا۔ اپنے خطاب میں شیخ صالحہ سلطانہ فیض الدین نے کہا کہ رویندر بھارتی جیسے باوقار مقام پر تہنیت حاصل کرنا ان کے لیے باعثِ فخر اور خوش نصیبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی مدن موہن راؤ کے تعاون سے رنگم پیٹ گاؤں کے مسائل کے حل اور عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔اس تقریب میں بی سی ریاستی چیئرمین اور سابق ڈی جی پی پورنا چندر راؤ، تولی ویلوگو رگھو، بی سی ٹائمس کے صدر سوریہ راؤ، سابق آئی اے ایس اور سابق وقف بورڈ منیجنگ ڈائریکر واحد علی، ورکنگ پریسیڈنٹ محمد شبیر علی، سنچار مسلم ریاستی صدر شیخ شیر علی، محمد شاد اللہ، شیخ حمید، محمد قاسم اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور سرپنچ شیخ صالحہ سلطانہ فیض الدین کو مبارکباد پیش کی۔