سرکاری اراضی فروخت کرنے کی کوشش ‘ 2 افراد گرفتار

   

حیدرآباد:سرکاری اراضی فروخت کرنے کے الزام میں سی سی ایس پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اے سی بی کے ایک انسپکٹر نے سی سی ایس سے شکایت درج کر وائی جس میں کہا کہ سید عبدالخالد اور اس کے ساتھی اشوک ریڈی بنجارہ ہلز میں 4865گز سرکاری اراضی پر غیر مجاز قبضہ نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں سی سی ایس پولیس نے خالد اور اشوک ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ پولیس نے یہ پتہ لگا یا کہ مذکورہ افراد فرضی دستاویزات کی بنیاد پر اراضی پر قبضہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس سی سی ایس نے آج دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ واضع رہے کہ سابق میں خالد کی شکایت پر اے سی بی نے ایک خاتون تحصیلدار کو گرفتار کیا تھا۔