سرکاری اسکولوں میں 7600 کروڑ سے بنیادی سہولتوں کی فراہمی

   

میرا گاؤں میرا اسکول پروگرام پر عمل آوری، وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد۔18 ۔ فروری (سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے کہا کہ حکومت دیہی علاقوں میں غریب خاندانوں کے طلبہ کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا گاؤں ، میرا اسکول کے عنوان سے ریاست بھر میں تعلیمی سہولتوں کو بہتر بنانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری اسکولوں میں انفراسٹرکچر کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی۔ کے ایشور نے پدا پلی میں ضلع کلکٹر اور دیگر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دیں ۔ انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد تعلیم کے شعبہ کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کارپوریٹ اداروںکی طرح تعلیم کیلئے چیف منسٹر نے 7600 کروڑ منظور کئے ہیں اور میرا گاؤں میرا اسکول پروگرام شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اس پروگرام کے تحت 12 مختلف امور پر توجہ دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرس کی کمی کو دور کرنے کے علاوہ اسکول میں تعمیر و مرمت کے کام انجام دیئے جائیں گے ۔ وزیر اقلیتی بہبود کے مطابق اسکولوں میں ٹائلٹس کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی تاکہ طلبہ کو دشواری نہ ہو۔ صحت و صفائی کے انتظامات کیلئے عہدیداروں کو پابند کیا گیا ہے۔ ر