سرکاری اسکیمات کے ذریعہ خود روزگار کے وسیع مواقع

   

خواتین سے استفادہ کرنے کی خواہش، نارائن پیٹ میں بھینسوں کی تقسیم ، کلکٹر کا خطاب

نارائن پیٹ ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا نے نارائن پیٹ ضلع کے موضع ششی پلی میں سری ندھی اسکیم کے تحت گاؤں کی 15 خواتین میں 78 بھینسوں کی تقسیم عمل میں لائی ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خواتین سرکار ہی اسکیمات سے استفادہ کرتے ہوئے خود روزگار فراہم کرسکتی ہے ۔ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کافی مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ششدی پلی گاؤں میں سرکاری اراضی پر بڑے پیمانے پر بھینسوں کو پالنے کیلئے ایک شیڈ بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سری ندھی اسکیم کے تحت فی الحال 93200 روپئے کے مصارف سے 15 خواتین کو 78 بھینس فراہم کی گئی ہیں ۔ خواتین بھینس کے دودھ سے کافی منافع حاصل کرسکتی ہیں ۔ دودھ سے دہی اور گھی بھی بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کمپنیوں سے بات کرکے دودھ خریدنے کیلئے انہیں آمادہ کیا جاسکتا ہے ۔ فی لیٹر 45 روپئے کم از کم دودھ کی قیمت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کے لید ( گوبر ) سے کھیتوں کیلئے کھاد بھی بنائی جاسکتی ہے ۔ اس کیلئے گوبر گیاس پراجکٹ بھی قائم کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے مرغیوں کے پولٹری فارم بھی قائم کئے جاسکتے ہیں ۔ جس کیلئے سبسیڈی کی بنیاد پر سرکار قرض فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بھینس کے دودھ سے ماہانہ 30 ہزار روپئے تک منافع حاصل کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے جانوروں کی حفاظت اور نگہداشت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جانور بیمار ہوجانے پر فوری ان جانوروں کو سرکاری حیوانات کے دواخانوں سے رجوع کیا جانا چاہئے ۔