سرکاری تقررات کیلئے حد عمر میں2 سال اضافہ

   

حد عمر 46 برس کردی گئی ۔ بیروزگار نوجوانوں کیلئے موقع
حیدرآباد 12 فروری(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے سرکاری ملازمتوں میں تقررات کیلئے حد عمر میں اضافہ کرکے 46سال کرنے کو منظوری دی اور آج احکام جاری کردیئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے جی او ایم ایس نمبر 30جاری کرکے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ تقررات کیلئے حد عمر میں اضافہ کرکے اسے 46سال کرنے احکام جاری کئے ۔چیف سیکریٹری شانتی کماری کی دستخط سے جاری جی او میں کہاگیا کہ بے روزگار نوجوانوں کی نمائندگی کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ گروپ I امتحانات کے انعقاد اور ان کی تنسیخ کے بعد پیدا صورتحال کے سبب نوجوانوں کی حد عمر تقررات کے وقت تجاوز کرجانے کی شکایات تھیں ۔ سابقہ حکومت میںریاست میں طویل عرصہ تقررات نہ ہونے کے سبب حد عمر میں اضافہ کا فیصلہ کیا تھا لیکن امتحانات کے انعقاد اور دیگر امور کے متعلق تاخیر کو دیکھتے ہوئے موجودہ حکومت کی جانب سے حد عمر کو بڑھا کر46 سال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔3