سرکاری دواحانہ میں غیرمجاز ملازمت کا جھانسہ

   

نظام آباد میں دھوکہ باز لیاب ٹیکنیشین کے خلاف ضلع ایس پی کی کارروائی

نظا م آباد :20؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سرکاری دواخانہ نظام آباد میں غیر مجاز طور پر کام کرنے والے افراد کو سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راملو نے پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ نتیش نامی لیاب ٹیکنیشن 24 افراد کو غیر مجاز طورپر ملازمت دلانے کا بھروسہ دیتے ہوئے 30تا 50 ہزار روپئے ان سے وصول کرنے کے علاوہ انہیں غیر مجاز طور پر سرکاری دواخانہ میں تربیت کیلئے بھی بھرتی کردیا ۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ راملو دواخانہ میں وارڈس کا معائنہ کررہے تھے ایک شخص مریض کو انجکشن دے رہا تھا جس پر سپرنٹنڈنٹ کو شک پیدا ہونے پر اسے دریافت کیا کہ کون ہے کہاں سے آیا اور کس طرح ڈیوٹی کو انجام دے رہا ہے جس پر متعلقہ شخص نے سپرنٹنڈنٹ راملو کو بتایا کہ نتیش نامی شخص نے انہیں تقرر کیا ہے نہ صرف مجھ کو بلکہ 24 افراد کو دواخانہ میں بھرتی کروایا ہے جس پر ڈاکٹر راملو کو شک پیدا ہونے پر دواخانہ کا مکمل جائزہ لینے پر 10 افراد دواخانہ میں غیر مجاز طور پر ڈیوٹی کو انجا م دے رہے تھے جس پر راملو نے نتیش کے بارے میں دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ نتیش دواخانہ میں لیاب ٹیکنیشن کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور 24 افراد کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دلاتے ہوئے فی کس 20تا 50 ہزار روپئے ان سے وصول کرتے ہوئے انہیں تربیت کے نام پر دواخانہ میں کام پر لگادیا جس پرسپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راملو نے نتیش کو فون پر طلب کرنے پر ابھی آرہاہوں کہتے ہوئے بہانہ بنایا اور بعد میں فون سوئچ آف کرنے پر ڈاکٹر راملو نے Iٹائون پولیس اسٹیشن میں شکایت کی نہ صرف راملو بلکہ 24افراد نے اس کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ ڈاکٹر راملو سے دریافت کرنے پر بتایا کہ نتیش نامی لیاب ٹیکنیشن کے خلاف پولیس میں شکایت کی گئی اور Iٹائون پولیس اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے ۔