سرکاری دواخانہ نلگنڈہ کا سپرنٹنڈنٹ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

نلگنڈہ۔/16 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری دواخانہ نلگنڈہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لچو نائیک کو 3 لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر لچو نائیک دواخانہ کو سرجیکل آلات و سامان سپلائی کرنے والے کنٹراکٹر وینکنا سے بلز کی ادائیگی کیلئے رقم طلب کیا تھا جس پر وینکنا نے اے سی بی سے شکایت کرنے پر آج صبح وینکنا سے ڈاکٹر لچو نائیک اپنی رہائش گاہ پر 3 لاکھ روپئے لے رہے تھے کہ اے سی بی عہدیداروں نے چھاپہ مار کر سپرنٹنڈنٹ سرکاری دواخانہ نلگنڈہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عہدیداروں نے مکان کی بھی تلاشی لی۔ رشوت ستانی عہدیداروں نے مقدمہ درج کرکے مزید تفصیلات کا آغاز کردیا۔