سرکاری ملازمین اور جگن حکومت میں تنازعہ،ملازمین مسائل کے حل کیلئے گورنر سے رجوع

   

حیدرآباد۔19۔ جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں سرکاری ملازمین اور حکومت کے درمیان تنازعہ میں شدت پیدا ہوچکی ہے۔ سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حل کیلئے گورنر سے نمائندگی کی ۔ آندھراپردیش ایمپلائیز یونین کے قائدین نے حکومت کو 15 جنوری تک مسائل کے حل کیلئے مہلت دی تھی لیکن حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا جس کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے۔ ملازمین کا الزام ہے کہ حکومت ملازمین کے معاشی مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوچکی ہے۔ تنخواہوں پر نظر ثانی کے علاوہ دیگر مالی مراعات کی اجرائی کو فراموش کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا نہیں کی جارہی ہے۔ ملازمین کے نمائندوں نے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن سے ملاقات کی اور ملازمین کو درپیش مسائل سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحالت مجبوری گورنر سے رجوع ہوئے ہیں۔ر