سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری جولائی میں تنخواہوں میں اضافہ متوقع

   

نئی دہلی۔ جولائی کے مہینے میں حکومت مرکزی ملازمین کو بڑا تحفہ دے سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں اضافہ تقریباً طے ہے اور حکومت اگلے ماہ اس کا اعلان کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی خبر ہے کہ حکومت جلد ہی مرکزی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بھی اضافہ کر سکتی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر حکومت اپنے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ کرکے بڑا ریلیف دے سکتی ہے۔تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ حکومت نے اس سال مہنگائی الاؤنس میں اضافہ کیا تھا لیکن ہاؤس رینٹ الاؤنس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ڈی اے 34 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہونے کی صورت میں ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں تین فیصد اضافہ ہوگا۔ جولائی میں ملازمین کے ڈی اے میں 4 سے 5 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔