سریدھرن ”میٹرو مین“ کی بی جے پی میں رسمی شمولیت

,

   

ملاپورم۔پارٹی لیڈران نے کہاکہ جمعرات کے روز ”میٹرو مین“ ای سریدھرن نے جمعرات کے روز بی جے پی میں رسمی شمولیت کرلی ہے۔

پارٹی قائدین نے کہاکہ سریدھرن نے بھگوا پارٹی میں اس وقت شمولیت اختیار کی جب کیرالا بی جے پی صدر کے سریندرن کی قیادت میں ”وجئے یاترا“ چنگرم کولم پہنچی تھی۔سریندرن نے سریدھرن کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنان کے کثیر تعداد کی موجودگی میں گلپوشی کرتے ہوئے خیرمقدم کیاہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سریدھرن نے کہاکہ میرے زندگی کا یہ سب سے عظیم لمحہ ہے۔

مذکورہ 88سالہ ٹیکنو کریٹ نے سریندرن کا شکریہ ادا کیاجنھوں نے بی جے پی کے لئے کام کرنے کا انہیں موقع فراہم کیاہے۔

سریدھرن کو ”میٹرومین“ کے نام سے بھی کافی مشہور ہیں نے پچھلے ہفتہ ہی بھگوا پارٹی میں شامل ہونے کااعلان کیاتھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی اعلان کیاتھا کہ اپریل مئی میں منعقد ہونے والے کیرالا اسمبلی انتخابات سے وہ مقابلہ کریں گے