سریندر ریڈی ایڈیشنل ڈی سی پی رچہ کنڈہ دیشا قتل کیس کے انوسٹیگیشن آفیسر مقرر

   

شمس آباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شاد نگر کے علاقہ چٹان پلی میں دیشا کی نعش کو جلانے سے قبل شمس آباد کے موضع تونڈپلی میں 27 نومبر کو اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا تھا ۔ چاروں قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور 6 دسمبر کی ابتدائی ساعتوں میں دیشا کے سیل فون اور دست گھڑی کو حاصل کرنے کے لیے لیجانے پر چاروں قاتلوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے بعد ان کا انکاونٹر کردیا گیا ۔ بعد انکاونٹر پولیس کی ہر گوشہ سے تعریف کی گئی اور بعض گوشوں سے اس کی مخالفت بھی کی جارہی تھی جس پر پولیس کی کارروائی پر سوالیہ نشان پیدا ہوگیا تھا ۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے دیشا کے قتل کی تحقیقات کے لیے سریندر ریڈی ایڈیشنل ڈی سی پی ایس اوٹی رچہ کنڈہ کو انوسٹیگیشن آفیسر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔۔