نئی دہلی،19ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے سریندر ناگر اور سنجے سیٹھ نے جمعرات کو یہاں راجیہ سبھا کے نئے رکن کے طورپر حلف لیا۔چیئرمین ایم وینکیانائیڈو نے پارلیمنٹ میں واقع اپنے دفتر میںسریندناگر اور سنجے سیٹھ کو حلف دلایا۔واضح رہے کہ یہ دونوں اترپردیش سے ضمنی انتخابات میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔یہ دونوں سماجوادی پارٹی چھوڑ کر گزشتہ دنوں بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔مسٹر ناگر پہلی بار 2016جولائی میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے لیکن اس سال دو اگست کوانہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔اسی طرح مسٹر سیٹھ بھی جولائی 2016میں پہلی بار راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے پانچ اگست کو استعفیٰ دے دیاتھا۔حلف برداری کی تقریب میں راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر تھاور چند گہلوت،ریلوے کے وزیر پیوش گوئل،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر کرشن پال گرجر اور سنجیو کمار بالیان موجود تھے ۔اس کے علاوہ راجیہ سبھا کے سکریٹری ملک دیش دیپک ورما اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔