سرینگر میں آئی جی پی کشمیر کی سیکوریٹی جائزہ میٹنگ

   

سری نگر : انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر وی کے بردی نے اتوار کے روز یہاں ضلع پولیس دفتر سری نگر میں ایک میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس دوران افسروں پر ضلع میں قیام امن کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سیکورٹی منظر نامے کے مزید استحکام کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے یہاں ضلع پولیس دفتر سری نگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران ضلع کے سیکورٹی منظر نامے کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے ۔ان کا کہنا تھا کہ موصوف آئی جی پی نے ضلع کو درپیش موجودہ سیکورٹی خطرات و چلینجز کی تشخیص پر زور دیا۔پولیس بیان کے مطابق بردی نے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سیکورٹی واقعہ سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔