سرینگر میں جامع مسجد سمیت کئی عبادتگاہیں ایک بار پھر بند

   

سرینگر: سرینگر کے پائین شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد اور دیگر مرکزی حیثیت کی مساجد اور خانقاہوں میں جمعے کے روز ایک بار پھر محراب و منبر خاموش رہے۔ تاریخی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے بتایا کہ مجھے صبح کے 10 بجے ہی اطلاع دی گئی کہ حکام نے کورونا وائرس کے پیش نظر جامع مسجد کو ایک بار پھر بند کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پھر سننے میں آیا کہ درگاہ حضرت بل، خانیار شریف، خواجہ نقشبند صاحب غرض دوسری بڑی مساجد و خانقاہوں میں بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔نوہٹہ، جہاں تاریخی جامع مسجد واقع ہیں، کے مکینوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے جمعہ کی صبح ہی اس عبادتگاہ کے اندر جانے والے ریاستوں کو بند کر دیا۔