سرینگر میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ

   

سرینگر: وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں سلسلہ جاری رہتے ہوئے سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے ۔قبل ازیں سری نگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئی تھی۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔