سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں قومی شاہراہ پر سنگپور کے نزدیک ایک مشتبہ آئی ای ڈی ناکارہ بنائی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح راجوری میں قومی شاہراہ پر ایک مشتبہ شئے کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روکنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈکو جائے وقوع پر طلب کیا۔معلوم ہوا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بعد ازاں مشتبہ بارودی مواد کو ناکارہ بناکر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر اتوار صبح پانچ بجے سے سات بجے تک ٹریفک کو روک دیا گیا۔