سری دیوی کی موت حادثہ نہیں قتل تھا: کیرالا ڈی جی پی رشی راج سنگھ

,

   

کیرالا: سری دیوی کی موت سے تعلق سے کیرالا ڈی جی پی رشی را ج سنگھ نے کہا کہ سری دیوی کی موت حادثہ یا اتفاقی نہیں بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔ ان کے اس بیان سے میڈیا او رعوام میں کھلبلی مچادی ہے۔ ہر کسی کے دماغ میں یہ سوال آرہے ہیں کہ کیا واقعی سری دیوی کا قتل کیا گیا تھا؟حالانکہ اس سے قبل دہلی کے سابق اے سی پی نے سری دیوی کی موت کو قتل کہہ چکے ہیں۔ دوسری طرف سری دیوی کے شوہر فلم پروڈیوسر بونی کپور نے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب بکواس ہے۔ بونی کپور نے کہا کہ میں ایسی بکواس باتوں پر بھی جواب دینا نہیں چاہتا۔ او رایسی باتو ں پرکوئی ری ایکشن نہیں دیا جانا چاہئے۔ یہ کسی کے خیال کا حصہ ہے۔“

لیکن کیرالا کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رشی راج سنگھ کے اس دعوی کے بعد ایک بار پھر یہ معاملہ گرم ہوگیا ہے۔ کیرل کے ایک اخبار میں ایک کالم میں رشی راج نے یہ بات لکھی۔ انہوں نے اپنے دوست جو ایک فارنسک ڈاکٹر ہے ان سے سری دیوی کی موت کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ سری دیوی کا قتل ہوسکتا ہے اچانک موت نہیں۔

میرے دوست نے مزید کہا تھا کہ ایک شخص ایک فٹ گہرے پانی میں نہیں ڈوبتا۔ چاہے اس نے کتنی ہی شراب کیوں نہ پی ہو۔ وہ تب ہی ڈوب سکتا ہے جب کوئی اس کے دونوں پیروں کو پکڑ کر اس کے سر کو ڈوبائے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی 24فروری 2018کو دبئی میں ان کی موت ہوگئی۔ ان کی موت کی وجہ باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی بتائی گئی تھی۔